25 جون سے جاری بارشوں سے 133 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

کراچی رین الرٹ

این ڈی ایم اے نے ملک بھرمیں 25 جون سے جاری بارشوں سے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 25 جون سے اب تک بارشوں سے حادثات میں 133 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 57 مرد، 21 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں،بارشوں سے مختلف حادثات میں سب سے زیادہ65 اموات پنجاب میں ہوئیں۔

بھارت میں طوفانی بارشیں، مسافر بس سیلابی ریلے کی نذر، 100 سے زائد افراد ہلاک

خیبرپختونخوا 35، بلوچستان سے 6،سندھ میں 10 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں مزدوروں پر دیوار گرنے سے 11افرادجاں بحق ہوئے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مختلف حادثات میں ملک بھر میں 215 افراد زخمی ہوئے،368 گھروں کو نقصان پہنچا، بارش اور سیلاب سے 245 مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا۔


متعلقہ خبریں