ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل، پاکستان کی بھارت کیخلاف فتح پر شاہد آفریدی کا پیغام


قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ یہ کام ایسے کیا جاتا ہے، پاکستان کی ٹیم کی جیت دیکھنے کا مزہ آ گیا، کھلاڑیوں کے اندر پوری فیلڈ میں زبردست جذبہ دیکھا۔

بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں طیب طاہر کے بارے میں کہا کہ طیب طاہر کی سنچری دیکھنے کا بھی خوب مزہ آیا، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کے شاندار آغاز نے بھی پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

آخر میں انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اسی جذبے کو جاری رکھیں اور مستقبل میں مزید ٹائٹل جیتتے رہیں، واضح رہے کہ پاکستان نے 128 کے بڑے مارجن سے بھارت اے کو شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں