ترک شیف بوراک اوزدیمر نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ کر دیا

Czn Burak

عالمی شہرت یافتہ ترک شیف بوراک اوزدیمر نے اپنے والد اسماعیل ازدیمیر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

بوراک اوزدیمر کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے ریستوران کے ملکیتی حقوق ان کی مرضی کیخلاف فروخت کیے ہیں۔

لاہور میں بارش ، کئی علاقے ڈوب گئے ، 100 سے زائد فیڈر ٹرپ

خلیج ٹائمز کے مطابق ترک شیف نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے اپنے والد کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا ہےکیونکہ ان کے والد اسماعیل نے ان کے مشہور ریستوران کی چین کے ملکیتی حقوق خفیہ طور پر کسی اور کو فروخت کیے ہیں ۔

بوراک اوزدیمیر نے مبینہ طور پر  اپنی لگژری کاریں بیچنا شروع کر دیں تاکہ وہ اپنے نئے ریسٹورنٹ کی مالی اعانت اوروالد کے خلاف مقدمے کی فیس ادائیگی بھی کر سکیں، عدالت میں مقمے کی سماعت کیلئے تاریخ ستمبر میں مقرر کی گئی ہے، اسی مہینے میں استنبول میں بوراک کا پہلا ریستوران بھی کھلے گا۔

عوام کو پھر بجلی کا جھٹکا ، فی یونٹ ساڑھے 7 روپے مہنگی

ترکی کے مشہور شیف بوراک نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بطور شیف اپنا کام جاری رکھیں گے، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ استنبول میں تمام ریستوران نے جعلی طور ان کا نام استعمال کیا ہے اور اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں