اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4ارب 20کروڑ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک state bank

اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر پر اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 72 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 20 کروڑ موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 65 لاکھ ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 33 کروڑ 81 لاکھ ڈالر ہیں۔


متعلقہ خبریں