89 سالہ باہمت خاتون جو 65 سالوں سے سبزی بیچ کر روزی کما رہی ہیں


مصر کی ایک باہمت خاتون جن کی عمر 89 سال ہے لیکن اس نے بڑھاپے کو مجبوری نہ بناتے ہوئے سبزیاں فروخت کرنا نہیں چھوڑی ہیں۔

حجہ عزیزہ نامی عمر رسیدہ مصری خاتون روزانہ سڑکوں اور گلیوں میں جاکر سبزیاں فروخت کرتی ہیں،انسٹاگرام پر ان کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

مصری خاتون کا کہنا ہے کہ میرے دن کا آغاز صبح پانچ بجے ہوتاہے فجر کی نماز پڑھ کرسبزیاں خریدنے کے لئے ہول سیلر کے پاس جاتی ہوں،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 65 سالوں سے میری یہی روٹین ہے۔

کراچی کی مویشی منڈی کی باہمت خاتون بیوپاری

سوشل میڈیا پر باہمت مصری خاتون کی تصاویر وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے حجہ عزیزہ کی تعریف کی جا رہی ہے کئی افراد ان کی روزی میں برکت کی دعا دیتے ہوئے نظر آئے اور کچھ نے اسے افسوسناک قرار دیا کہ آرام کرنے کی عمر میں بزرگ خاتون کو روزی کمانے کیلئے اتنی محنت کرنا پڑ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں