بھارت میں شدید بارشیں ، 150 ہلاکتیں ، جمنا کی لہریں تاج محل کی دیواروں سے ٹکرا گئیں


بھارت میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں تعداد 150 سے زائد ہوگئی ، ہماچل پردیش میں سب سے زیادہ 125 ہلاکتیں ہوئی ہیں، ہماچل پردیش میں 682 سڑکیں بند ہیں۔ 

شدید بارشوں کے باعث دریائے جمنا کا پانی 45 سال میں پہلی بار تاج محل کی دیواروں تک پہنچ گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں کئی روز سے جاری بارشوں کے باعث دریائے جمنا کے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

بھارت میں سمندری طوفان، بارشوں سے سیلاب کا خطرہ

دوسری جانب بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پانی تاج محل کے اندر داخل ہونے کا خدشہ نہیں تاہم ماہرین نے آگرہ شہر میں 17 ویں صدی کی یادگار کو سیلابی پانی سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں