نالہ لئی میں سیلابی کیفیت، خطرے کے سائرن بجا دیے گئے


راولپنڈی نالہ لئی میں سیلابی کیفیت کے خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے ہیں۔

نالہ لئی کی سطح مزید بلند ہو گئی ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کے دستے گوالمنڈی پہنچ گئے ہیں۔

راولپنڈی میں نالہ لئی پر پاک فوج کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں، اس موقع پر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔

کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 18فٹ اور گوالمنڈی میں 15فٹ تک بلندہو چکی ہے۔

کٹاریاں اور گوالمنڈی اور نشیبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں، شہریوں کو نشیبی آبادیوں سے نکلنے کا کہا جارہا ہے

راولپنڈی ڈوب گیا، رات گئے ریکارڈ بارش

نشیبی علاقوں اور گوالمنڈی میں ریسکیو اہلکار وں نے آگاہی پیغام دینا شروع کر دیے ہیں، رات گئے سے راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 کو الرٹ کر دیا گیا ہے، ریسکیو اہلکار نالہ لئی کے اطراف،کٹاریاں، گوالمنڈی، سواں پل اور دیگر نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران ریسکیو اہلکار ان جگہوں پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے،ریسکیو 1122 کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔


متعلقہ خبریں