نواز شریف کی انتخابی مہم دنیا دیکھے گی، خواجہ آصف

Khawaja Asif

لاہور: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل نواز شریف کا ملک میں واپس آنا ضروری ہے۔ نگران وزیر اعظم کے لیے ریٹائرڈ بیوروکریٹ یا سینئر سیاستدان کا نام ہو سکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے ریٹائرڈ بیوروکریٹ یا سینئر سیاستدان کا نام ہو سکتا ہے تاہم نگران وزیر اعظم کے لیے اب تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں اپنے وقت سے ایک دو روز قبل ختم ہو جائیں گی۔ ملٹری اور سویلین لیڈر شپ میں اچھا ورکنگ ریلیشن اور اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

خواجہ آصف نے کہا کہ انتخابات سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کا وطن واپس آنا ضروری ہے اور اگر ہمیں ایک دو ماہ بھی مل گئے تو دنیا دیکھے گی کہ نواز شریف انتخابی مہم کیسے چلائیں گے۔


متعلقہ خبریں