6 ماہ کیلئے 3کروڑ روپے میں ڈی سی کی سیٹ ملتی تھی، عبدالعلیم خان

aleem khan

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ  6 ماہ کیلئے 3کروڑ روپے میں ڈی سی کی سیٹ ملتی تھی۔ 

ہم نیوز کے پروگرام’ پاورپولیٹکس ود عادل عباسی’ میں علیم خان کا کہنا تھا کہ میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بتایا ہر سیٹ کے اپنے پیسے ہیں اور پنجاب میں بازار لگا ہوا ہے ۔

ہم ن لیگ کے ساتھ کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہے ہیں، عبدالعلیم خان

انکا کہنا تھاکہ تحریک انصاف میں صرف نوجوانوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی صرف پوچھتے تھے اس کی عمر کیا ہے، جو بھی شخص 30سال سے کم تھا اسے ٹکٹ دی گئی مگر رزلٹ نہیں آیا، 6 ماہ کیلئے 3کروڑ روپے میں ڈی سی کی سیٹ ملتی تھی، اور ساتھ ڈی سی کو کہہ دیا جاتا تھا کہ یہ ایگریمنٹ 6 ماہ کا ہے یہ نہ سمجھ لینا تم ڈی سی لگ گئے بات ختم ہو گئی،بلکہ یہ 6 ماہ بعد پھر دینے پڑیں گے ورنہ جو 3 کروڑ دے گا اسے لگا دیں گے۔

علیم خان نےکہا کہ فرح خان اصل میں وزیراعلیٰ پنجاب تھیں، فرح خان کے تانے بانے چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر تک تھے، سب کچھ ایک کوریر کمپنی کی طرح چل رہا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ن لیگ کے ساتھ کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کر رہے ہیں، تمام سیٹوں پر اپنا نمائندہ کھڑا کر یں گے، ہمارا الائنس کسی بھی جماعت سے نہیں ہو گا۔

صدر آئی پی پی عبد العلیم خان کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ چاہتے تھے کہ ایک مہینہ پہلے حکومت نہ چھوڑیں، ہم بطور جماعت کبھی بھی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں تھے، آئی پی پی کا حکومتی اتحاد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

پرویز خٹک نے قوم کے سامنے بڑا اہم سوال چھوڑا ہے، غریدہ فاروقی

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی جماعت اپنے منشور کے ساتھ خدمت کیلئے آئی اس کوحق ہے، ہم بھی اپنا منشور لے کر الیکشن میں جائیں گے، ہم نے عام آدمی کے مسائل کو حل کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں