7سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی پارٹی سے تعلقی کا اعلان کر دیا


سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی  نئی سیاسی جماعت کی جانب سے جاری کردہ لسٹ میں سے 7 سابق ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف پارلیمنٹرین سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

پرویز خٹک خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں سے ہو کر آئے ہیں، حافط حمد اللہ

سابق وزرائے اعلی پرویز خٹک اور محمود خان نے گزشتہ روزتحریک انصاف پارلیمنٹرینر کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا تھا۔

پارٹی کو 57 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل تھی تاہم سابق وزیر غزن جمال،سابق مشیر ضیاٗ اللہ بنگش،سابق معاونین خصوصی تاج محمد ترند اور وزیر ذادہ، سابق ارکان اسمبلی اعظم خان، افتحار مشوانی اور پیر مصورنے جماعت میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

پرویز خٹک نے قوم کے سامنے بڑا اہم سوال چھوڑا ہے، غریدہ فاروقی

اس حوالے سے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک نے کہا ہے کہ جاری کردہ لسٹ جعلی ہے جبکہ آئندہ اجلاس کے بعد تمام حمایتی ممبران کی لسٹ جاری کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں