منی پور میں ریاستی دہشتگردی جاری، انٹرنیٹ کی بندش میں توسیع


نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں مودی سرکاری کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انٹرنیٹ کی بندش سے مزید توسیع کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں مودی سرکاری کی اقلیتی طبقے کے خلاف پرتشد کارروائیاں جاری ہیں جبکہ سرکار کی طرف سے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق ریاست میں پرتشدد واقعات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اسی وجہ سے انٹرنیٹ سروس کی بندش میں مزید توسیع کی گئی ہے۔

منی پور میں نامعلوم افراد کی جانب سے اقلیتی طبقے کے گھروں اور دکانوں کو نذرآتش کیے جانے کے علاوہ حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ منی پور میں نسلی تصادم میں شدت کے بعد عوام کی جانب سے ہندوستان سے علیحدگی کی آوازیں بھی اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی 20 اجلاس، ملٹی نیشنل کمپنیاں زیادہ منافع پر زیادہ ٹیکس ادا کریں، بھارتی تجویز

ریاست منی پور میں 10 ہزار فوجی تعینات ہونے کے باوجود کشیدگی پر قابو نہیں پایا جا سکا جبکہ اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی اور 30 ہزار بے گھر ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل منی پور کے دورے پر آنے والے امریکی کمیشن کے وفد کو مودی سرکاری کی جانب سے روک دیا گیا اور ویزے جاری نہیں کیے گئے تھے


متعلقہ خبریں