شاہین شاہ آفریدی کی وکٹوں کی سنچری، شاہد آفریدی کی بھی مبارکباد


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کو ریڈ بال فارمیٹ میں وکٹوں کی سنچری کرنے پر مبارکباد دے دی۔

‘بوم بوم’ کے نام سے جانے جانے والے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ٹویٹ جاری کی۔ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اسی طرح محنت کو جاری رکھنا ہے’۔

شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو مزید ریکارڈز بنانے کا چیلنج دیتے ہوئے لکھا کہ 100 وکٹوں کا ریکارڈ تو مکمل ہو گیا ہے لیکن ابھی مزید وکٹیں لینی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو مزید ریکارڈز بنانے کی دعا بھی دی۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1680560069551824897

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والی 2 روزہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ شاہین آفریدی نے سری لنکا کے نشان مدوشکا کی وکٹ حاصل کرکے اپنی 100 وکٹوں کا ہدف عبور کیا تھا۔

سری لنکا کے بلے باز نشان مدوشکا شاہین آفریدی کے دوسرے اوور کی دوسری ہی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔ اسی کے ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ میچ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں