ایشیا کپ، وینیوز کے معاملات طے پاگئے، شیڈول کا اعلان آج متوقع


ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایشیا کپ سے متعلق وینیوز اور دیگر معاملات طے پاگئے، ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دبئی میں ہونے والی اے سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں ایشیا کپ سے متعلق تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ رواں سال ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے پاکستان میں میچز دو وینیوز پر کھیلے جائیں گے، اس حوالے سے مزید تفصیلات کا اعلان آج متوقع ہے۔ ایونٹ کے چار میچز پاکستان میں جبکہ سیمی فائنل اور فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان میں ایشیا کپ کے میچز2 وینیوز پر کھیلنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل کا دبئی میں غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں براڈکاسٹرز، پاکستان، سری لنکا اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے نمائندوں سمیت اے سی سی عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کو سری لنکا سے دبئی منتقل کرنے کی بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے میچز 2 وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔

شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو فائنلسٹ قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شیڈول میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔ لاہور اور ملتان کو ایشیا کپ کے مقابلوں کے لیے چنا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں