غلافِ کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کرنے کا اعلان


مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کا غلاف نئے اسلامی مہینے کے آغاز میں یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا، تبدیلی کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔

غلافِ کعبہ بنانے والی الکسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق کعبے کے غلاف کی تبدیلی کیلئے 15 افراد کو فنی تربیت فراہم کی گئی ہے۔ مکہ مکرمہ میں غلافِ خانہ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلافِ کعبہ ک تبدیلی میں 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے۔ فیکٹری نے کہا ہے کہ غلافِ کعبہ میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

سورج 3 دن تک خانہ کعبہ کے اوپر رہے گا، قبلہ رخ تعین کرنے کا بہترین موقع

خیال رہے کہ گزشتہ سال تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا تھا۔ سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی تھی۔ سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب غلاف کعبہ کی تبدیلی یکم محرم کو کی گئی تھی۔

غلافِ کعبہ جسے کسوۃ کہا جاتا ہے، دنیا کا مہنگا ترین غلاف ہے۔ اس کی تیاری کی لاگت 65 لاکھ ڈالرز ہے۔


متعلقہ خبریں