سراج الحق کا حکومت پر 500 ارب روپے کے ڈاکے کا الزام

Siraj Ul Haq

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر 500 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر 500 ارب روپے کے ڈاکے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوسط اور غریب طبقہ کے لیے قیامت سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں اضافے اور ٹیکسز شامل کر کے فی یونٹ قیمت 56 روپے تک پہنچ جائے گی۔ حکومت نے ٹیرف کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعظم کا اعلان کون کرے گا ؟

سراج الحق نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو بالکل مسترد کرتے ہیں اور عوام کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ حکومت آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لائے۔

یہ بھی پڑھیں: پورے ملک میں ہم نے ترقیاتی کام کروائے، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام پر ظلم کے بجائے اپنی مراعات ختم کرے۔ حکمران قرض خود ہڑپ کرتے ہیں اور ادائیگی کے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں