اپنے موبائل سے فوری طور پر 2 ایپس ڈیلیٹ کر دیں، سائبر سکیورٹی ماہرین کا مشورہ


اپنے موبائل فون سے فوری طور پر دو ایپس ڈیلیٹ کردیں کیونکہ اصل میں وہ خطرناک اسپائی ویئر ہیں، یہ مشورہ اسمارٹ فون، ایپس اورسائبر سکیورٹی ماہرین نے دیا۔

ان دو ایپس میں ایک ایپ فائل مینیجر اور دوسری ایپ فائل ریکوری اینڈ ڈیٹا ریکوری کے نام سے  ہے جو ایپ اسٹور پر موجود ہیں،ماہرین کے مطابق اب تک صرف 15 لاکھ افراد نے ہی انہیں ڈاؤن لوڈ کیا ہے مگر اصل ایپس کی آڑ میں دراصل یہ جاسوس پروگرام ہیں۔

یہ ایپس کچھ نہ کچھ مفید بھی لیکن یہ ڈیٹااسکریپر پروگرام ہیں جو صارفین کے رابطہ نمبر، تصاویر، ویڈیوز، دستاویز اور آپ کے ایڈریس کو دوسرے پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مقامی طور پر تیار کردہ پاکستانی موبائل فونز نے درآمد شدہ فونز کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا

سائبر سکیورٹی فرم پریڈیو نے گوگل کو اس بارے میں جب آگاہ کیا تو فوری طور پر ایپ اسٹور نے اسے ہٹا دیا لیکن اس چینی ایپ کو پندرہ لاکھ افراد اب بھی استعمال کر رہے ہیں۔

پریڈیو نامی سائبر سکیورٹی فرم کا کہنا تھا کہ ان دونوں ایپس کے آئیکن فون کی اسکرین پر غائب ہوتے ہیں اس طرح انہیں ہٹانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے، اس کے لئے آپ کو فون سٹینگز میں جا کر ایپ لسٹ میں جا کر اسے ڈیلیٹ کرنا پڑے گا۔

تھریٹ فیبرک نامی کمپنی کے سکیورٹی ماہرین نے اس ایپ کے بارے میں بتایا کہ اس میں موبائل بینکنگ اکاؤنٹ تک جانے کی صلاحیت ہے اور لاگ ان ہونے پر آپ کی معلومات بھی چرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات بھی اپنے استعمال میں لا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں