موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سمندروں کا رنگ تبدیل ہونے لگا


ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں سمندروں کا رنگ تبدیل ہونے لگا جس کی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں، لگ بھگ دنیا بھر کے سمندروں کی رنگت میں تبدیلی واضح ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق گزشتہ 20 برسوں کے دوران دنیا کے سمندروں کے بڑے حصے کا رنگ تبدیل ہوگیا ہے۔ دنیا بھر میں سمندروں کا رنگ تبدیل ہونے کی سب سے بڑی وجہ ممکنہ طور پر موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔

تاریخ کے گرم ترین دور کا آغاز، اقوام متحدہ نے وارننگ جاری کردی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بدھ کے روز شائع ہونے والی نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا کے آدھے سے زیادہ سمندروں میں رنگوں میں تبدیلیوں کا پتہ لگایا ہے جو زمین کے کُل رقبے سے بھی بڑی ہے۔

محققین کے مطابق سمندر کا گہرا نیلا رنگ وقت کے ساتھ سبز رنگ میں تبدیل ہو رہا ہے۔ خاص طور پر استوا کے قریبی حصوں میں یہ اثر زیادہ نمایاں ہے۔ محققین نے اسے اس لیے اہم قرار دیا ہے کیونکہ اس سے ماحولیاتی نظام میں آنے والی تبدیلیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران سمندر کی رنگت میں تبدیلیوں کے رجحان کا جائزہ گہرائی میں جاکر لیا گیا۔ ایک کمپیوٹر ماڈل کے ذریعے یہ دیکھا گیا کہ اگر انسانی سرگرمیوں کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا نہ ہوتا تو سمندروں کا رنگ کیا ہوتا۔

جولائی کی شروعات زمین پر تاریخ کے گرم ترین ہفتے سے ہوئی

اس ماڈل کے نتائج سے یہ اندازہ لگایا گیا کہ موسمیاتی بحران کی وجہ سے سمندر کے رنگ میں واضح تبدیلی سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق اب تک دنیا بھر میں سمندروں کے 56 فیصد سے زائد رقبے پر رنگت کی تبدیلیوں کو دریافت کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں