آئی ایم ایف سے ایک ارب ، 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل گئی

ishaq dar

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل کردی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ کا ہے ، پروگرام کے تحت 3 ارب ڈالر ملیں گے۔

آئی ایم ایف کیساتھ 8.2 ارب ڈالر کا ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پا گیا

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ توقع ہے ہمارے کل زرمبادلہ کے ذخائر 13 اور 14 ارب ڈالر کے درمیان ہوں گے، رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک رپورٹ جاری کرے گا۔


متعلقہ خبریں