فیفا نے رونالڈو کی ٹیم النصر پر نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی پابندی لگادی


پُرتگال سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی کلب ٹیم النصر پر فیفا کی جانب سے نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی پابندی عائد کردی گئی۔

خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق فیفا نے فٹبالر احمد موسیٰ کے تبادلے سے متعلق ادائیگی کے معاملات پر سعودی فٹبال کلب پر پابندی عائد کی تھی۔ نائجیریا کے اس کھلاڑی نے 2018 میں 18 ملین ڈالر میں ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور النصر کے ساتھ لیگ جیتی تھی۔ تاہم انہیں دو سال بعد ٹیم سے ریلیز کردیا گیا تھا۔

گول کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سجدہ ریز ہوگئے

فیفا کی طرف سے سعودی عرب کے کلب النصر کو احمد موسیٰ کے اس ٹرانسفر معاہدے کیلئے انگلش پریمیئر لیگ کے کلب لیسٹر سٹی کو کچھ اضافی فیس ادا کرنے میں ناکامی پر نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے سے روکا گیا ہے۔

فیفا نے اس حوالے سے بتایا کہ سعودی کلب، لیسٹر سٹی کو کارکردگی سے متعلق تقریباً 5 لاکھ ڈالر سے زائد فیس ادا نہ کر پایا۔ 2021 میں فیفا النصر کو پہلے ہی خبردار کرچکی ہے کہ اگر وہ فیس کا تصفیہ کرنے میں ناکام رہی تو انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

رونالڈو کی افطار بناتے ہوئے تصویر وائرل

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پابندی مسلسل تین رجسٹریشن پیریڈ تک برقرار رہ سکتی ہے۔ دوسری طرف کلب حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فیس ادا کرکے کلب پر لگائی گئی پابندی ختم کرائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں