پیپلز پارٹی پارٹی کسی بھی قسم کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہے، ناز بلوچ


پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ پارٹی کسی بھی قسم کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں میزبان نے سوال کیا کہ  کیا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پارٹی میں ہیں ؟ اس کے جواب میں ناز بلوچ نے کہا ہے کہ کوئی بھی سیاستدان پارٹی قوانین کی جب خلاف ورزی کرتاہےجب پارٹی ایشو کو قیادت کی بجائے پبلک میں ڈسکس کیا جاتا ہے تو کوئی بھی پارٹی اس عمل کو نہیں سراہاتی ۔

ایمریٹس گروپ کی جانب سے سینکڑوں افراد کی بھرتی کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی شریک پارٹی چیئرمین اور پارٹی لیڈر شپ کیخلاف بات کرے گا تو اس کیخلاف پارٹی شوکاز بھی دیتی ہے اور ایکشن بھی لیتی ہے۔

پروگرام میں میزبان منصور علی خان کی جانب سے چوتھی بار سوال کو دہرایا کہ کیا اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ پارٹی کا حصہ ہیں یا ان کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے ۔

ناز بلوچ پھر سوال کا جواب گول کر گئیں، انہوں نے کہا کہ میں کسی کی پارٹی رکنیت معطل نہیں کر سکتی،یہ پارٹی کی لیڈر شپ کے اختیار میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی کو بھی کوئی اختلاف ہے تو انہیں چاہیے وہ پارٹی کے اندر بیٹھ کر اسے دور کریں۔

نواز شریف نے وطن واپسی اور آئندہ عام انتخابات کا عندیہ دے دیا

ناز بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر کوئی بھی چاہے وہ کتنا ہی سینئر کیوں نہ ہو اگر وہ پارٹی کے رولز کیخلاف بولے گا تو پارٹی اس کیخلاف کاروائی کا حق رکھتی ہے ۔


متعلقہ خبریں