بھارت، ڈاکٹر یا انجینئر بتا کر 15 خواتین سے شادیاں کرنے والا دھوکے باز گرفتار

بھارت، ڈاکٹر یا انجینئر بتا کر 15 خواتین سے شادیاں کرنے والا دھوکے باز گرفتار

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے ایک ایسے دھوکے باز کو گرفتار کیا ہے جو اب تک 15 اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پروفیشنلز خواتین کے ساتھ شادیاں کرچکا ہے، ملزم نے تمام شادیاں 2014 سے 2023 کے درمیانی عرصے میں کی ہیں۔

بھارتی وزیراعلی کا غیر شادی شدہ افراد کو پنشن دینے کا اعلان

بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مہیش کے بی نائیک نامی ملزم شادیاں کرنے کے لیے کبھی خود کو ڈاکٹر اور کبھی انجینئر بتاتا تھا، اپنے دعوے کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اس نے ایک جعلی کلینک بھی قائم کر رکھا تھا جس میں باقاعدہ نرس بھی ہوتی تھی۔

35 سالہ مہیش نائیک نامی ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے علاقہ پولیس نے باقاعدہ ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے اس کے طریقہ واردات کو جانچنے کے بعد مکمل اور پکے ثبوتوں کے ساتھ اس کی گرفتاری کی ہے۔

ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک اعلیٰ افسران کی جانب سے پولیس کو اس وقت دیا گیا جب اس کی شکایت میسور کی رہائشی ایک سافٹ ویئر انجینئر نے کی، مدعیہ سے بھی ملزم نے شادی کی تھی۔

پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مہیش کی 15 شادیاں اور چار بچے ہیں، گرفتاری کے بعد پولیس کو ایک اور خاتون کی جانب سے ملزم کے خلاف شکایتی درخواست موصول ہوئی ہے۔

بھارتی مظالم، جائزہ لینے آنے والے امریکی وفد کو ویزہ دینے سے انکار

مہیش نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ وہ شادیاں کرنے کے لیے زیادہ تر آن لائن سائٹس کا استعمال کرتا تھا، خود کو ڈاکٹر یا انجینئر بتاتا تھا اور زیادہ تر خواتین کو جھانسہ دینے میں کامیاب بھی ہوتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہیش سے شادی کرنے سے متعدد خواتین نے انکار بھی کیا کیونکہ انہوں نے جب اس سے گفتگو کی تو اس کی کمزور انگریزی کی وجہ سے انہیں خدشات دامن گیر ہوئے۔

پولیس کے مطابق مہیش نائیک کی گرفتاری کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس سے شادیاں کرنے والی زیادہ تر خواتین نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ و پروفیشنلز ہیں بلکہ معاشی اعتبار سے بھی مستحکم ہیں اور انہیں اپنی ضروریات کی تکمیل کے لیے خاوند کی جانب دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارت، جین دنیا کا امیر ترین بھکاری قرار

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ابھی ملزم سے مزید تفتیش و تحقیق کر رہی ہے جس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

..

 


متعلقہ خبریں