کوکا کولا پاکستان نے ترکی میں زلزلہ ریلیف کیلئے فلٹریشن پلانٹس فراہم کر دیے


 کوکا کولا پاکستان کی طرف سے ترکی میں زلزلے سے بچاؤ کیلئے 5 واٹر فلٹریشن پلانٹس فراہم کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوکا کولا پاکستان نے 9 جولائی کو کراچی میں ایک تقریب میں ترکی زلزلہ ریلیف کیلئے 5 واٹر فلٹریشن پلانٹس ترک قونصلیٹ جنرل کے حوالے کیے۔ یہ پلانٹس کوکا کولا پاکستان کے نائب صدر اور جی ایم فہد اشرف نے کراچی میں ترکی کے قائم مقام قونصل جنرل علی فوات ارکرٹ کے حوالے کیے۔

ترکیے میں پھر زلزلہ، ایک جاں بحق، 69 زخمی، متعدد عمارات منہدم

نائب قونصل اوگوز کوزنلی نے اس موقع پر خطاب کیا اور عطیہ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا جن میں بیت السلام فاؤنڈیشن بھی شامل ہے۔ اس موقع پر جی ایم فہد اشرف نے کہا کہ یہ کوکا کولا پاکستان کے ترکی میں زلزلے سے بچاؤ کیلئے تعاون کے عزم کی علامت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجود گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

فہد اشرف کا کہنا تھا کہ ترکی میں زلزلے سے بچاؤ کیلئے دیے گئے اس قسم کے واٹر فلٹریشن پلانٹس اس سے قبل پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دیے گئے تھے۔ پلانٹس فراہم کرنے کا مقصد انہیں پینے کا صاف پانی فراہم کرنا اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ کو کم کرنا ہے۔

ترکیے شام میں زلزلہ، اموات 50 ہزار سے زائد ہو گئیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ترک قونصل جنرل علی فواد ارکرت نے کہا کہ ترکی زلزلے سے بچاؤ کیلئے قیمتی عطیات دینے پر کوکا کولا پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ یہ ترکی اور پاکستان کے عوام کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

 

ںوٹ: یہ خبر ایک تشہیر ہے۔


متعلقہ خبریں