سی ٹی ڈی نے ٹاپ 10 کرمنلز کا ریکارڈ مرتب کرلیا

arrest

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار


کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے سندھ میں پہلی مرتبہ ٹاپ 10 کرمنلز کا ریکارڈ مرتب کرلیا گیا ہے، ٹاپ 10 کرمنلز کے ریکارڈ کو گرے بُک کا نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرے بُک میں سندھ بھر کے 28 اضلاع کے انتہائی سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو شامل کیا گیا ہے۔ گرے بُک میں ان ملزمان کی تصاویر، گینگ کا نام، عرفیت اور ایڈریس سمیت دیگر معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی بلوچستان کی بڑی کارروائی ، 4 دہشت گرد ہلاک

سندھ کی تاریخ میں انتہائی سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرے بُک کا پہلا ایڈیشن تیار کیا گیا ہے۔ اس ایڈیشن میں ڈکیتی کی بڑی وارداتوں میں ملوث گینگ، ڈکیتیوں میں شہریوں کو زخمی کرنے والے انتہائی سرگرم رکن اور جیل جانے والے گروپس کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں جرائم پیشہ افراد کے منظم گروپس، بڑی ڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث گینگز کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی، 10 کشمیری شہید

انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کا مرتب کردہ یہ ریکارڈ تمام اضلاع کو فراہم کیا جائے گا۔ اس ریکارڈ کے ذریعے ان عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون بھی کیا جائے گا۔ اس طرح سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری لائی جائے جاسکے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں