جون میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالر بھیجے ،سٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں سال جون میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالرزکی ترسیلات بھیجیں ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ 3.9 فیصد اضافہ ہوا،مالی سال 2023 کے دوران ترسیلات کی مد میں 27 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ ترسیلات زر 2022 کے مقابلے میں 13.6 فیصد کم ہیں، ترسیلات زر سعودی عرب، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجیں ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں