مودی کی مسلم دشمن پالیسی، مسلمانوں کیخلاف ’72 حوریں’ نامی مووی بنا ڈالی


بھارتی اداکار اور ہدایت کار سنجے پورن سنگھ نے مسلمانوں کے خلاف ’72 حوریں’ نامی مووی بنا ڈالی، مسلمانوں کا شدید رد عمل سامنے آگیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں نے بالی ووڈ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ متنازع فلم ’72 حوریں’ کی ریلیز پر مسلم تنظیموں کی طرف سے شدید رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

مودی سرکار پانی چوری میں ملوث نکلی

رپورٹ کے مطابق متنازع فلم ’72 حوریں’ کی ریلیز نفرت پر مبنی اور مسلمانوں کے مذہبی عقائد کی توہین قرار دے دی گئی۔

خیال رہے کہ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہندوستان میں مسلم مخالف جذبات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ 5 سال کے دوران بالی ووڈ نے 17 سے زائد مسلمان مخالف فلمیں ریلیز کیں۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی حکومت پر اسلامو فوبیا کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومتِ وقت نے چالاکی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف لوگوں کے ذہن آلود کردیے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کرنا فیشن بن چکا ہے۔

مودی سے انسانی حقوق پر سوال کیوں پوچھا؟ صحافی صابرینہ صدیقی کو ہراسیت کا سامنا

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت پر تشویش کا اظہار ہے۔ چاہے فلمیں ہوں یا حقیقت مسلمانوں سے نفرت آج کل فیشن بن چکا ہے۔


متعلقہ خبریں