آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Rain

ملک بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی آزاد کشمیر، گلگت بلتستان،خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سبی،بارکھان، ژوب اور موسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، اٹک میں بھی بارش کا امکان ہے۔

بھارت نے پانی چھوڑ دیا، 20 دیہات زیر آب آ گئے

مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اس کے علاوہ تھرپارکر، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور خیر پور میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، بالاکوٹ، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان اورڈی آئی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹر لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے اسپیل کے اثرات ختم ہوچکے ہیں،آئندہ 3دنوں تک ملک کے کسی بھی علاقے میں بارش اسپیل سے کوئی خطرہ نہیں۔

14جولائی کے بعد بارش کا ایک اور ا سپیل داخل ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ اسپیل کے 3چاردن بعد کہا جاسکتا ہے کہ بارش سے خطر ہ کتنا ہے۔


متعلقہ خبریں