پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیکر ن لیگ کو دبئی میں ملاقات کرنی چاہیے تھی، سوالات اٹھ رہے ہیں، فضل الرحمان


پشاور: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیکر ن لیگ کو دبئی میں ملاقات کرنی چاہیے تھی، دبئی ملاقات کے حوالے سے پی ڈی ایم میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔

حافظ قرآن، ایماندار اور پروفیشنل آرمی چیف سے تکلیف ہم سمجھ سکتے ہیں، پی ڈی ایم

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں، پی ٹی آئی ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں، دبوچ لیں گے۔

حکمراں سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج الزام لگایا جا رہا ہے کہ گورنر ہاوس میں لوگوں کو توڑا جا رہا ہے، جو الزام لگا رہے ہیں ان کے لوگ پہلے بھی ہمارے پاس آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت کا گورنر بھی ان کی سفارش پر بنا جو آج الزام عائد کررہے ہیں، میرا اتحادی میری کردار کشی کرے گا تو افسوس تو ہو گا، نگران حکومت میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہے۔

شہری گھر پر ایک بلب استعمال کریں، گورنر ہاؤس میں ایک سالن پکتا ہے، غلام علی

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے استفسار کیا صرف ایک جماعت کو کیوں ہدف بنا یا جا رہا ہے؟انتخابات میں پی ٹی آئی ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں، دبوچ لیں گے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ہمیں ریاستی سطح پر اپنی پالیسیوں پہ نظر ثانی کرنا ہوگی، درجنوں کامیاب آپریشن اور دہشت گردی ختم ہونے کا دعویٰ کیا گیا، ایک ادارے کا اس پر سوچنا کافی نہیں ہوگا۔

انصاف کا سلسلہ اسی طرح رہا تو عوام سپریم کورٹ کو آگ لگا دینگے، ایمل ولی خان

انہوں ںے کہا کہ الیکشن کرانا نگران حکو مت کا کام ہے، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ، ملک بھر میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، مہنگائی کے حوالے سے باخبر ہیں، حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں