جی ٹی روڈ پر تین منزلہ ہوٹل گیس سلنڈر پھٹنے سے زمین بوس ہو گیا


پنجاب کے شہر جہلم میں جی ٹی روڈ پر تین منزلہ ہوٹل گیس سلنڈر پھٹنے سےزمین بوس ہو گیا ہے۔ 

تین منزلہ عمارت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا گیا ہے کہ ملبے کے نیچے 25افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔

سلنڈر دھماکے سے زمین بوس ہونے والے ہوٹل کے ملبے تلے دب  کر 6 جاں بحق ہوئے  ہیں جبکہ 16 زخمی افراد کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں نیچے ایل پی جی سیلنڈرز کی دکان تھی جس میں دھماکہ ہونے کے باعث عمارت گر گئی ۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے جہلم میں گیس سلنڈر پھٹنے سے عمارت گرنے کے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے واقعے میں جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہےاور واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کیلئے بھی دعا کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کی ہدایات جاری کیں ہیں ۔

 


متعلقہ خبریں