پاکستان شوبز فنکاروں سمیت سیاسی شخصیات نے تھریڈز کا رخ کر لیا


مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کی آئے دن کی تبدیلیوں سے پریشان صارفین نے میٹا کی نئی ایپ تھریڈز کا رخ کرلیاجن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات سمیت کئی معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے میٹا کی نئی ایپ لانچ پر انسٹاگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا، تھریڈز کو ایلون مسک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے لیے سب سے بڑا خطرہ تصور کیا جارہا ہے اس حوالے سے ایلون مسک نے میٹا کو مقدمہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مقابلہ کریں، چیٹنگ نہیں۔

میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے میں اپنی نئی ایپ تھریڈز لانچ کر دی

گزشتہ روز لانچ ہونے والی اس نئی ایپ تھریڈز پر ابتدائی 7 گھنٹوں میں ہی 10 ملین سے زائد صارفین نے اپنا اکاؤنٹ بنا لیا جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار شہروز سبزواری، اداکارہ صبا قمر، ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین، صبور علی، ہانیہ عامر، اداکار سعد قریشی، ہمایوں سعید، ثنا شاہنواز، گلوکار فرحان سعید، اداکار اذان سمیع خان، گلوکار بلال سعید، یوٹیوبر ڈکی بھائی، اداکارہ ثنا فیصل، یوٹیوبر ارسلان ناصر، فیشن ڈیزائنر حسن شہریار سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور پی ٹی آئی چیئرمین نے بھی اس نئی ایپ تھریڈز کا حصہ بن گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں