بھارت، جین دنیا کا امیر ترین بھکاری قرار


نئی دہلی: بھارت میں ایک ایسے کروڑ پتی بھکاری کا انکشاف ہوا ہے جسے دنیا کا امیر ترین بھکاری قرار دیا گیا ہے۔

پاکستانی بھکاری کروڑ پتی نکلا

مؤقر انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز اور نشریاتی ادارے زی نیوز کے مطابق جین نامی بھکاری اپنی جائیداد اور آمدن کے باعث اس وقت دنیا کا امیر ترین بھکاری ہے۔

بھارت کی مؤقر ویب سائٹ انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق جین کا تعلق بھارتی شہر ممبئی سے ہے اور وہ زیادہ تر شہر کی مختلف گلیوں و چوراہوں پہ بھیک مانگتا دکھائی دیتا ہے۔ وہ روزآنہ 10 سے 12 گھنٹے تک بھیک مانگتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جین اپنی ظاہری حالت کے باعث ماہانہ 60 سے 75 ہزار بھارتی روپے کما لیتا ہے، ساڑھے سات کروڑ روپے نقدی کی شکل میں اس کے پاس موجود ہیں جب کہ وہ دو بیڈ رومز کے ایک ڈیپلیکس اپارٹمنٹ کا مالک ہے جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔

جین کا خاندان والد، بیوی، ایک بھائی اور دو بیٹوں پر مشتمل ہے جب کہ اس کے دونوں بچے ممبئی کے کانونٹ اسکول میں اپنی تعلیم مکمل کر چکے ہیں۔

اسلام آباد: بھکاریوں کے سرپرست8پولیس اہلکار گرفتار

بھارتی بھکاری کے متعلق انڈیا ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وہ دو ایسے اپارٹمنٹس کا بھی مالک ہے جن کی مالیت 70 لاکھ روپے کے قریب ہے۔ اس نے اپنی دو دکانوں کو کرائے پہ دے رکھا ہے جہاں سے ماہانہ 30 ہزار روپے وصول کرتا ہے۔

میڈیا رپوٹ کے مطابق جین نامی بھکاری یومیہ دو سے ڈھائی ہزار روپے کماتا ہے جب کہ بھارت میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کام کرنے والے بمشکل ایک ہزار روپے روزآنہ کما پاتے ہیں۔

بھارتی بھکاری جین اپنے خاندان کے ساتھ پیرل میں رہائش پذیر ہے، اس کے گھر والے ایک اسٹیشنری اسٹور بھی چلا رہے ہیں۔

بھکاری خاتون5رہائشی عمارتوں کی مالک نکلی

میڈیا رپورٹ کے مطابق جین کے گھر والے اسے مسلسل بھیک مانگنے کا کام ترک کرنے کے لیے کہتے ہیں لیکن وہ کان بھی نہیں دھرتا ہے اور وہی کام جاری رکھے ہوئے ہے جس نے اسے کروڑ پتی بنایا ہے۔


متعلقہ خبریں