پی ٹی آئی رہنما افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار


ایف آئی اے نے طورخم سرحدی گزرگاہ پر پی ٹی آئی راولپنڈی کے رہنما چوہدری عبدالباسط کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی راولپنڈی کے رہنما چوہدری عبدالباسط کو طورخم سرحدی گزر گاہ کے راستے افغانستان جاتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم چوہدری عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری امجد محمود کا بیٹا ہے اور اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا۔

ملزم چوہدری عبدالباسط نے یورپ کے لئے سفری دستاویزات بنا رکھے تھے وہ افغانستان کے راستے یورپ منتقل ہو نا چاہتا تھا۔

ضروری کارروائی کے بعد ایف آئی اے حکام نے ملزم چوہدری عبدالباسط کو راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں