دیر: دیرمیں پولیس موبائل کے قریب کیے گئے دھماکہ سے مقامی ایس ایچ او اورپولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے ہیں۔ شہدا میں ایس ایچ او بخت منیر اور کانسٹیبل عرفان شامل ہیں۔ دھماکہ پاک افغان سرحد کے قریب واقع ضلع لوئردیر میں ہوا۔
ابتدائی تحقیق کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا جو سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ جائے حادثہ پہ چند راہ گیروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ اس سے قبل علاقے میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری پاکستانی طالبان نے قبول کی تھی۔
پاکستان کی جانب سے حالیہ برسوں میں دہشتگردوں کے خلاف شمال مغربی سرحد پر بڑے پیمانے پہ آپریشن کیے گئے ہیں۔