بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کے احکامات


ضلعی انتظامیہ کا ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کے احکامات، پیٹرول پمپس مالکان کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ کی ہدایت اور سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پر پاسداری نہ کرنے والوں کو پیٹرول نہ دینے کا اعلان کیا گیا۔ احکامات کے مطابق ایسے موٹر سائیکل سوا جن کے پاس ہیلمٹ موجود نہیں ہوگا، انہیں پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار

ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول پمپس پر پوسٹرز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ تحریری احکامات بھی جاری کردیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے بھی فوری عملدر آمد کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں