آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی مزید بڑھے گی،چوہدری سرور

حمزہ کرامت

آئی ایم ایف سے قرض لینے پر حکومت پاکستان کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنماوسابق گورنر چوہدری سرور نے تشویش کا اظہار کر دیا۔

ہم نیوز کے پروگرام ‘ ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ’ میں مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری سرور نے آئی ایم ایف معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک کوئی بھی ملک ہائی ٹیکسیشن اور سود پر ترقی کرتے نہیں دیکھا، کیا ان حالات میں کوئی بزنس میں قرض لینا افورڈ کر سکتا ہے

انہوں نے کہا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ہماری ن لیگ سے کوئی بات نہیں ہوئی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، ہم تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کریں گے۔

صدر ق لیگ کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کے معاملے پر پارٹی کے اندر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئین اور قانون کے مطابق الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، چودھری سرور
نگران وزیراعظم کیلئے تمام اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورت ہونی چاہئے۔

چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ میں نےپہلی قوم دیکھی ہے جو 3ارب ڈالر قرضہ لینے پر خوشیاں منا رہی ہے، آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی مزید بڑھے گی،
بدقسمتی سے پاکستان میں کرپشن ،کک بیکس اور کمیشن کسی بھی دور میں ختم نہیں ہوتا۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں


متعلقہ خبریں