سعودی عرب نے عمرہ کے لیے ای ویزا کے اجراء کا آغاز کر دیا


سعودی عرب میں وزارت حج اور عمرہ نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے الیکٹرانک ویزا کے اجراء کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج اورعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ای ویزہ‘ کے اجرا کا مقصد دنیا کے مسلمانوں کو عمرہ کی ادائیگی کی سعادت کے لیے زیادہ معیاری سہولیات فراہم کرنا اور مملکت کے 2030 کے اہداف کےحصول کی طرف پیش رفت کرنا ہے۔

سعودی عرب ، آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق

وزارت نے وضاحت کی کہ “نسک” پلیٹ فارم کے ذریعہ الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی خاطر ttps://www.nusuk.sa/ar/about پورٹل کو استعمال کرنا ہوگا۔

تاہم عمرہ کی ادائیگی کے لیے یہ درخواستیں محرم 1445ھ کے بعد کے ایام کے لیے دی جا سکتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نسک‘ پلیٹ فارم سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی مکہ اور مدینہ کی زیارت کی آسانی اور سہولت کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے۔

ریسلر سمیع زین نے عمرہ ادا کرلیا

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق وزارت حج نے کئی زبانوں میں معلومات اور انٹرایکٹو نقشوں کے ایک پیکیج کے علاوہ رہائش ، اور نقل و حمل کی خدمات فراہم کی ہیں۔

یہ بات قابل غور ہے کہ وزارت حج اور عمرہ نے اس سے قبل متعلقہ حکام کے تعاون سے اعلان کیا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں رہائش پذیر شینگن ویزہ رکھنے والے مسلمان اور امریکا اور برطانیہ میں مقیم مسلمان مملکت کے وزٹ ویزہ پر عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔ انہیں عمرہ کی سعادت کے لیے ’نسک‘ پلیٹ فارم سے ایپلائی کرنا ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں