انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

dollar

ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے نگران حکومت کا بڑا فیصلہ


کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔

بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 97 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 41 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کے اضافے سے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 6 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 76 ہزار 612 روپے ہو گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں