ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جا رہا ہے، امین الحق

tik tok

آئی ٹی کے وفاقی وزیرِ امین الحق نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا قوانین حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا قوانین کو وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔

ٹک ٹاکر خاتون کی موت کے معاملے میں بڑی پیشرفت

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا رولز پر وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے اور انہیں حتمی شکل دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گوگل پاکستان میں اپنا دفتر قائم کر چکا ہے، ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جا رہا ہے جبکہ جو کمپنی پاکستان میں نہیں آتی ان کا ایک ورچوئل آفس موجود ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں