وزیراعظم شہباز شریف بھی ایشز سیریز کے مداح نکلے


وزیراعظم شہباز شریف بھی آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ایشز سیریز کے مداح نکلے، ایشز سیریز کے دوسرے میچ پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے گزشتہ روز لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ایشز کے دوسرے میچ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے لکھا کہ کیا خوب کرکٹ کا میچ ہوا۔

ورلڈکپ 2023: پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں میچ کولکتہ میں ہوگا

وزیراعظم نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اس میچ میں واضح طور پر آسٹریلیا کی ٹیم اور انگلش بلے باز بین اسٹوکس فاتح ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایشز سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے کانٹے دار مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 43 رنز سے شکست دی۔ انگلش بلے باز بین اسٹوکس نے اپنی ٹیم کو فتح دلوانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تمام حربے ناکام رہے۔

بین اسٹوکس نے 155 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 9 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ بین اسٹوکس کا ساتھ انکے ساتھی کھلاڑی بین ڈکیٹ نے دیا جو 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے خلاف میچ جیتیں اور ورلڈ کپ ہار جائیں تو اس جیت کا کوئی فائدہ نہیں، شاداب خان

انگلینڈ ٹیم میں دو بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز 20 رنز سے زائد اسکور نہ کرسکا۔ آسٹریلیا کے گیند بازوں میں مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزلووڈ نے 3،3 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کو فتح دلوائی۔


متعلقہ خبریں