چھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں پر ڈھائی فیصد ٹیکس ہو گا

tax

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت چھ سے بارہ لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں پر ڈھائی فیصد ٹیکس ہو گا۔

ہوشیار، خبردار : بڑی آمدن پر سپر ٹیکس لگ گیا

حکومتی فیصلے کے تحت 12 سے 24 لاکھ روپے کی سالانہ آمدنی پر 15 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دینا ہو گا جبکہ 12 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر ساڑھے 12 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔

اعداد و شمار کے تحت 24 لاکھ سے 36 لاکھ روپے کی آمدنی پر ساڑھے 22 فیصد انکم ٹیکس اور ساتھ ہی ایک لاکھ 65 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس بھی دینا ہوگا

حکومتی فیصلے کے تحت قابل ٹیکس آمدنی 36 لاکھ سے 60 لاکھ کے درمیان ہوگی، 4 لاکھ 35 ہزار فکسڈ اور 36 لاکھ سے زائد آمدنی پر ساڑھے 27 فیصد انکم ٹیکس دینا ہوگا۔

آئی ایم ایف سے معاہدہ: پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، 55 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اعداد و شمار کے تحت 60 لاکھ سالانہ سے زائد آمدنی پر10 لاکھ 95 ہزار روپے فکسڈ اور 60 لاکھ سے زائد آمدن پر 35 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں