شاہین آفریدی کی تباہ کُن باؤلنگ، بلے باز گھٹنے ٹیکنے پر مجبور


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے برطانوی کرکٹ لیگ میں مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔

برطانیہ میں جاری ‘وائٹیلیٹی بلاسٹ’ لیگ میں گزشتہ روز ناٹنگھم شائر اور برمنگھم بیئرز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں۔ شاہین آفریدی کی ناٹنگھم شائر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 168 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔

جواب میں برمنگھم بیئرز نے 19.1 اوورز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیت اپنے نام کرلی۔ شاہین آفریدی ٹیم کو میچ تو نہ جتوا سکے لیکن پہلے اوور میں 4 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

شاہین آفریدی پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی

شاہین آفریدی نے دوسری اننگنز کے شروعات میں اپنے پہلے اوور میں ہی 4 بلے بازوں کو واپس پویلین بھیج دیا۔ شاہین آفریدی نے برمنگھم بیئرز کے خلاف اوور کی پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹیں لیں۔

اپنے پہلے اوور میں ہی شاہین شاہ آفریدی نے مخالف ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کو بولڈ کیا، ایک کو ایل بی ڈبلیو جبکہ ایک بلے باز کیچ دینے پر مجبور ہوا۔


متعلقہ خبریں