روسی صدر نے تحفے میں ملنے والے قرآن مجید کو سینے سے لگا لیا، ویڈیو وائرل


روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے داغستان میں مسجد کے دورے کے دوران تحفے میں دیے گئے قرآن مجید کو سینے سے لگا لیا۔

عرب نیوز کے مطابق گزشتہ روز روسی صدر نے روس کی سب سے قدیمی مسجد کا دورہ کیا۔ صدر پیوٹن نے یہ دورہ سویڈن میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قرآن مجید کی بے حرمتی کے اگلے دن کیا۔ اس موقع پر انہوں نے داغستان کے مسلمان نمائندوں سے ملاقات کی۔

روسی صدر کا اس دورے کے دوران کہنا تھا کہ ‘روس میں قرآن مجید کی بے حرمتی جرم ہے۔ بعض ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو جرم کے طور پر نہیں دیکھا جاتا لیکن روس میں ایسا ہرگز نہیں۔ ہمارے ملک میں آئین کے مطابق یہ جرم ہے۔’

قرآن مجید کی بیحرمتی سے متعلق روسی صدر کا سخت بیان

انہوں نے تحفہ دینے پر مسلمان نمائندوں کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ ان اصولوں کی پابندی کریں گے۔ قرآن مجید مسلمانوں کے لیے مقدس ہے اور دوسروں کیلئے بھی مقدس ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سویڈن میں پولیس نے شہری کو عید کے دن مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی تھی۔ مظاہرے کے بعد اس نے قرآن مجید کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی مذمتی بیان دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی گھٹیا، نفرت انگیز اسلامو فوبک حرکتیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

محمد رضوان نے ہارورڈ سکول میں اپنی استاد کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کردیا

دوسری طرف ترکیے، مراکش، اُردن اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر مسلم ریاستوں کی طرف سے بھی سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی۔


متعلقہ خبریں