عیدِ الاضحیٰ پر جانوروں کی خریداری کے موقع پر کراچی کی مویشی منڈی میں 7 لاکھ کے قریب جانور فروخت ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی مرکزی منڈی میں 2 کھرب روپے سے زائد مالیت کے سودے ہوئے۔ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں 95 فیصد سے زائد چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے۔
مویشی منڈی کی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کراچی مویشی منڈی میں 7 لاکھ سے زائد جانور لائے گئے تھے جن میں 6 لاکھ سے زائد بڑے جانور جبکہ ایک لاکھ سے زائد چھوٹے جانور موجود تھے۔
ڈی سی اسلام آباد کا بارہ کہو مویشی منڈی کے مقام کا دورہ
انتظامیہ کے مطابق تقریباً 10 ہزار اونٹ بھی منڈی میں لائے گئے تھے۔ عید کے آخری روز صرف 10 فیصد جانور مویشی منڈی میں بچے تھے۔
دوسری طرف ایک اندازے کے مطابق کراچی میں قصابوں کا کاروبار 4 ارب روپے تک جانے کا امکان ہے۔