کراچی کی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے


شہرِ کراچی میں بسنے والی بوہری برادری میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں موجود بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے آج نماز عید ادا کی۔ کراچی میں بوہری برادری کی نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع طاہری مسجد صدر بوہری بازار میں ہوا۔

بوہری برادری کی جانب سے نمازِ عید ادا کرنے کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ نمازِ عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ طاہری مسجد سے منسلک سڑکوں کو سیکیورٹی وجوہات کے سبب بند کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں بوہرہ برادری کی اکثریت اس وقت ممبئی میں مقیم ہے، وہیں ان کا پایہ تخت بھی ہے۔ برادری کے آباوٴ اجداد بھارتی ریاست گجرات کے قدیم باشندے تھے تاہم موجودہ دور میں کراچی دنیا میں ان کا دوسرا بڑا مسکن ہے۔


متعلقہ خبریں