ٹورنٹو میں میئر کے انتخاب کیلئے کتا بھی بطور امیدوار الیکشن لڑے گا


کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں ہونے والے میئر کے انتخاب میں 101 امیدواروں کے ساتھ ساتھ ایک کتا بھی امیدواروں میں شامل ہے۔

خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ٹورنٹو میں آج میئر کا انتخاب ہونے جارہا ہے۔ میئر کا انتخاب لڑنے کیلئے 102 امیدوار میدان میں اتریں گے اور ٹورنٹو کے میئر بننے کی جنگ لڑیں گے۔ اس انتخاب کی خاص بات یہ ہے کہ ‘مولی’ نام کا کتا بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہے۔

کینیڈا نے سٹوڈنٹ ویزا لینے کے خواہشمند افراد کو بڑی رعایت دیدی

وولف، ہسکی کینان نسل کا یہ امیدوار کتا اپنے مالک ٹوبی ہیپس کے ہمراہ انتخاب لڑے گا۔ مالک ٹوبی پیپس اور انکے کتے نے ٹورنٹو کی سڑکوں پر سردیوں میں نمک کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کو روکنے جیسے وعدے کر رکھے ہیں۔

کتے کے مالک نے اس حوالے سے وعدہ کر رکھا ہے کہ میئر کا انتخاب جیتنے کی صورت میں وہ اپنے کتے کو شہر کا اعزازی میئر بنائیں گے۔ ان کے مطابق ایک جانور کی موجود ہونے کی وجہ سے شہر کی انتظامیہ زیادہ بہتر فیصلے کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

ٹوبی ہیپس نے مزید کہا کہ یہ انتخاب ان کیلئے ایک ایسا موقع ہے جسے وہ ضائع نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ ٹورنٹو کی تاریخ میں یہ پہلا ضمنی انتخاب ہونے جارہا ہے۔ میئر ٹورنٹو جان ٹوری کے مستعفی ہونے کے 8 سال بعد میئر ٹورنٹو کے انتخاب کا میدان سجے گا۔ جان ٹوری کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ انکے غیر ازدواجی تعلقات منظر عام پر آنا تھے۔


متعلقہ خبریں