مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے


خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات سمیت خیبرپخونخوا کے مختلف شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

چین نے زلزلہ آنے سے پہلے کچھ سیکنڈز میں وارننگ دینے والا بڑا سسٹم تیار کرلیا

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی139کلو میٹر رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب بھی شانگلہ و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں