لاہور میں آٹا چکی مالکان نے قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا

flour rates

صوبائی دارلحکومت میں آٹا چکی مالکان نے قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اضافے سے فی کلو قیمت 160روپے سے بڑھ کر 170روپے ہو گئی ہے نئی قیمت کا اطلاق جمعہ سے ہوگا۔

ملک بھر میں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے، تمام تر دعوؤں کے باوجود مہنگائی کنٹرول میں ہی نہیں آ رہی۔

ملک میں مہنگائی 34.96 فیصد کی شرح پر پہنچ گئی

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ آلو 17.22 فیصد، چکن کی قیمت میں 11.31 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں گندم 6.4 فیصد، ریڈی میڈ کپڑے 5.68 فیصد مہنگے ہوئے، دالیں، مصالحہ جات، دودھ اور سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

گزشتہ ماہ چینی 2.77 فیصد، گندم 2.29 فیصد سستی ہوئی، مئی میں اخبار 32.77 فیصد، رہائش 23 فیصد، اسٹیشنری 5.44 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ گزشتہ ماہ کتابیں 5.15 فیصد اور بجلی ٹیرف 2.92 فیصد مہنگا ہوا۔


متعلقہ خبریں