مشہور پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اپنے صاحبزادے سمیت جاں بحق


واشنگٹن: ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی بدقمست آبدوز ٹائٹن میں سوار مشہور پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اپنے صاحبزادے سمیت جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی صحافی پیرس مورگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی بدقسمت آبدوز ٹائٹن میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ آبدوز کی تلاش جاری، ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ برآمد

آبدوز ٹائٹن میں بدقسمت مشہور پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اور ان کے صاحبزادے بھی جاں بحق ہو گئے۔

واضح رہے کہ 1912 میں تباہ ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون کو بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہوئی گئی تھی۔

لاپتہ ہونے والی آبدوز میں دو پاکستانیوں سمیت پانچ مسافر سیاح سوار تھے، امریکی کوسٹ گارڈ کے تخمینے کے مطابق ٹائٹن آبدوز میں سوار پانچوں مسافروں کو دستیاب آکسیجن کی سپلائی پاکستانی وقت کے مطابق 22 جون کی سہ پہر 4 بج کر 18 منٹ پر ختم ہو چکی ہو گی۔


متعلقہ خبریں