صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زچگی اور پدریت کی چھٹی کے بل 2023 ء کی توثیق کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بل قانون میں تبدیل ہونے کے بعد وفاقی حکومت کے اداروں کی خواتین ملازمین سروس میں تین مرتبہ مکمل تنخواہ کے ساتھ زچگی کیلئے چھٹی لے سکیں گی۔
عارف علوی نئے صدرکے الیکشن تک عہدے پر رہیں گے
خواتین ملازمین کو پہلی دفعہ 180 دن، دوسری دفعہ 120 دن اور تیسری دفعہ 90 دن کی زچگی کی چھٹی مل سکے گی۔
مرد ملازمین پوری سروس کے دوران تین، تین مرتبہ صرف 30 دن کی چھٹی لے سکیں گے۔
صدر عارف علوی کو عہدے سے برطرف کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں قدم اٹھا لیا گیا
قانون کا اطلاق وفاقی حکومت کے زیر انتظام تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہو گا۔
خلاف ورزی کی صورت میں 6 ماہ تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔