بین الاقوامی نوجوانوں کا چین کی ڈیجیٹل معیشت کا خوبصورت سفر


فیوچر کلوز اپ 2023 جینیریشن زی پروگرام ٹینسینٹ کمپنی کے اشتراک سے ہورہا ہے، جس میں بین الاقوامی نوجوان نمائندے شامل ہیں۔

چین کی ڈیجیٹل معیشت کے بارے میں جاننے کے لیے اس دورے پر آئے ان نوجوانوں کا سفر 15 جون سے چین کے شہر شینزین میں شروع ہو گیا ہے۔

جس میں چین، امریکہ، برطانیہ، اسپین، برازیل، جنوبی افریقہ اور پاکستان سمیت 14 ممالک کے سولہ نمائندے چھ روزہ سفر پر مہمان ہیں۔

پاکستان سے ردا سیفی ٹینسینٹ کی دعوت میں چائنا میں موجود اور ان 16 (KOLS) بہترین ماہرین کا اس پروگرام میں بلانے کا مقصد انہیں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں چین کی کامیابیوں کی گہرائی سے آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ دنیا کو چین کی انقلابی ڈیجیٹل ترقی میں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکے۔

شینزین میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران اس گروپ نے،جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے ایک بڑے ٹیک حب جیسے کہ Tech Titan Tencent اور Honor کمپنی جو کہ سمارٹ فونز اور آلات فراہم کرنے والی ایک معروف عالمی کمپنی اور Ping An جو چین کی سب سے بڑی مربوط مالیاتی کمپنیوں میں سے ایک ہے اس کا دورہ کیا اور وہاں کے ورکرز کے ساتھ ان کے وسیع تجربہ کی روشنی میں ان دونوں کمپنیوں کے بارے میں تکنیکی اور کارپوریٹ دونوں سطح کی معلومات حاصل کیں۔

ان نوجوانوں کے نمائندوں میں کاروباری افراد، اسکالرز اور رپورٹرز شامل ہیں، جن میں سے اکثر سوشل میڈیا پر اثر انداز ہوتے ہیں جو نہ صرف یہ معلومات حاصل کر رہے ہیں بلکہ مختلف طریقوں سے دنیا تک اپنی کہانیاں اور تجربات شیئر کر رہے ہیں۔

Tencent کے مارکیٹنگ اور پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے جنرل مینیجر Zhang Jun نے نوجوان نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ”وہ (ٹرپ) سے لطف اندوز ہوں گے اور آنے والے دنوں میں چین کی ڈیجیٹل معیشت کے بارے میں مزید جانیں گے۔“

15 جون سے شروع ہونے والا یہ منفرد پروگرام اپنے دو دن کے شینزین کا سفر ختم کر کے اب بیجنگ شہر جو کی چائناکا دارالخلافہ بھی ہے بذریعہ جہاز پہنچا، بیجنگ پہنچنے کے بعد 17 جون کو اس گروپ نے مختلف چائنا کی بنائی ہوئی ڈیجیٹل ایپس جیسے دی دی ہئیلی یعنی ٹیکسی سروس، مشہور و معروف وی چیٹ ایپلیکیشن اور واء ماء ایپلیکیشن کا تجربہ اپنے ہاتھ سے کیا اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ان کو استعمال کرنے کا ہنر جانا اور بذریعہ ان ایپلیکیشنز کے ساتھ ساتھ کچھ گیمز کھیلے اور انعامات بھی جیتے۔

”ایسے پروگرامز کا مقصد نہ صرف معلومات کی رسائی ہے بلکہ ایک دوسرے کو جوڑنے کی کوشش ہے اور بات چیت کے ذریعے ایک دوسرے کو جاننا اور سمجھنا بھی ہے“ ایسا کہنا تھا ایلئن رئن کا جو ٹینسینٹ کی مارکیٹنگ اور پی آر ڈیپارٹمنٹ کی سینئر ریپوٹیشن آفسر ہیں اور اس پورے پروگرام کی آرگنائزر ہیں۔ اس پروگرام کی میزبانی چائنا انٹرنیشنل کمیونیکیشنز گروپ (CICG) اور Tencent کر رہا ہے جبکہ CICG سینٹر فار دی امریکن کے ذریعے اس کو مربوط کیا ہے۔

نوٹ: یہ خبرایک تشہیر ہے۔


متعلقہ خبریں