کوئی ذاتی ایجنڈا تھا نہ ہو گا، پروفیسر حسن عسکری

کوئی ذاتی ایجنڈا تھا نہ ہو گا، پروفیسر حسن عسکری | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں وزیراعلی پنجاب نامزد کیے گئے پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی ذاتی ایجنڈا تھا نہ ہو گا۔

جمعرات کے روز نگراں وزیراعلی نامزد ہونے کے بعد کی گئی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن 2018 کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔

نگراں وزیراعلی پنجاب کے لیے پروفیسر حسن عسکری رضوی کا نام تحریک انصاف نے پیش کیا تھا۔ پی ٹی آئی اس سے قبل اپنے پیش کیے گئے ناموں سے دو بار منحرف ہو چکی تھی۔

ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کون؟

پاکستان کے مختلف نیوز چینلز پر دفاعی و سیاسی تجزیہ کار کے طور پر معروف ڈاکٹر حسن عسکری رضوی پنجاب یونیورسٹی میں معلم کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور انگلش لٹریچر میں گریجویشن کرنے والے حسن عسکری نے برطانیہ سے ماسٹر ڈگری کے لیے تعلیم حاصل کی۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے 1979 میں ایم اے کرنے والے حسن عسکری نے اسی ادارے سے 1980 میں ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔

ڈاکٹر حسن عسکری 1966 سے 1999 کے دوران کولمبیا یونیورسٹی میں پاکستان اسٹڈیز کے وزٹنگ پروفیسر رہے ہیں۔ 1980 سے 1991 کے دوران وہ جرمنی کی ہیڈلبرگ یونیورستی میں علامہ اقبال کے موضوع پر پڑھاتے رہے ہیں۔ وطن واپس آنے کے بعد سے وہ مختلف ٹیلی ویژن چینلز پر بطور مبصر آتے رہے جب کہ مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھے۔


متعلقہ خبریں